السلام علیکم ،
سردیاں ا چکی ہے, اور گاجروں کی بہار ہر جگہ نظر ارہی ہے۔ یہ ایک ایسی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اور سردی کے موسم میں اس کا استعمال بہت فائدہ مند اور صحت افزا ہے۔
گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو کہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ اور وٹامنز اور منرلز بے تحاشہ پائے جاتے ہیں۔منرلز کے بہترین استعمال سے ہماری سکن تر و تازہ رہتی ہے۔ اس کے علاوہ گاجر کے استعمال سے بصارت بھی تیز ہوتی ہے ۔جبکہ ہمارے اندر قوت مدافعت کی صلاحیتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اور ہمارا جسم بیماریوں سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ گاجر کا جوس ،ابلی ہوئی گاجر ،حلوہ ،سالن میں پکی ہوئی گاجر، اس کے علاوہ سلاد میں بھی گاجر کا استعمال بھی انتہا مفید ہے۔
گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو کہ بچے بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں۔ ۔اور یہ زود ہضم بھی ہوتی ہے اس میں موجود فائبر ہمیں صحت مند رہنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بہت کم کیلوریز والی سبزی ہے ۔اس کی وجہ سے موٹاپے کا شکار لوگ اس کے استعمال سے تیزی سے اپنا ویٹ لوز کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ فائبر ہمارے پیٹ کو بھرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اور کم کیلوریز کی وجہ سے ہم پر موٹاپا نہیں اتا ۔نظام انہضام کا بہترین کارکردگی سے انجام دینا اس سبزی کی مرہون منت ہے۔
گاجر
یہ اپنے خوبصورت رنگ اور پانی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بہت عام ہے۔
ہمارے گھر میں گاجر کا جوس اور کچی گاجر بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ میں گاجر کے حلوے اور سالن میں بھی اس کو استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ جو کہ سالن کی فارم میں تو پھر بھی کھایا جاتا ہے۔ مگر گاجر کا حلوہ بہت کم بچے شوق سے کھاتے ہیں۔ جن میں میرے بچے بھی شامل ہیں۔
میرے شوہر جب بھی گاجر لے کے اتے ہیں، تو کم از کم بھی ،10 12 کلو سے کم نہیں لاتے ۔اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ کچی کھائی جانے والی گاجر تو تھوڑی استعمال ہوتی ہے۔ مگر گاجر کا جوس نکالنے کھڑے ہوں تو ارام سے 10 کلو استعمال ہو جاتی ہے۔ ہر بچے اور بڑے کو ایک گلاس گاجر کا جوس دینے کا مطلب یہ ہے کہ ایک گلاس خون بنا لیا۔
گاجر کا جوس
سب سے پہلے گاجر کو اچھی طرح دھو کر چھل لیں ، اسکی ڈنڈیاں کاٹ لیں۔ اور لمبائی کے رخ پے کاٹ لیں۔
اب ان کٹی ہوئ گاجروں کو جوس نکالنے کے لیئے مشین میں ڈالدیں اور اچھی طرح سے جوس نکال لیں۔
ایک گلاس جوس اتنا طاقت سے بھر پور ہوتا ہے گویا ڈائرکٹ خون کی بوتل جسم میں گئ ہو۔
سردی میں آنے والی ریادہ تر سبزیاں خون بنانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔
گاجر کے علاوہ مولی،شلجم،چقندر،کھیرا،ٹماٹر غرض یہ کہ سلاد میں استعمال ہونے والی تمام سبزیاں مفید اور بڑھوتی خون میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
روانہ ایک کپ،یا ایک گلاس جوس ہمیں تندرست اور فعال بناتا ہے۔
بعض اوقات جوس نکالتے ہوئے گاجر کا گودا بھی جوس میں گر جاتا ہے ۔جو حسآس لوگوں اور بچوں کو نا پسند ہوتا ہے۔اس لیئے اگر جوس کو پیش کرنے سے پہلے چھلنی سے چھان لیں تو بہتر ہوگا۔
کچی کھائی جانے والی گاجر کم از کم 24 گھنٹے لیتی ہے ہضم ہونے میں۔ جبکہ اگر اس کو ابال لیں یا پکا کر کھائیں تو یہ جلد ہی ہضم ہو جاتی ہے۔
ان تمام فوائد کے علاوہ گاجر بلڈ شوگر کو بھی کنٹرول کرنے میں ممدود و معاون ثابت ہوتی ہے۔
بہت شکریہ میری پوسٹ پڑھنے کے لیئے۔
@sadaf,@abdullah,@suryati آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟گاجر کے بارے میں۔ برائے مہربانی ہم کو اپنے مفید خیالات سے ضرور آگاہ کریں۔